لندن: شریف برادران کوجان سے مارنےکی دھمکیاں دینےوالاملزم گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : لندن میں سکاٹ لینڈ پولیس نے وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم پاکستان مسلم لیگ نواز شریف کو جان سے مارنے کی دھمکی دینےوالے ملزم کو گرفتار کر لیاہے۔
ملزم گلفام ٹک ٹاک بناتا تھا اور شریف برادران کو جان سے مارنےکی دھمکیاں دیتا تھا، ملزم کیجانب سے ایون فیلڈ پرپتھراؤ کی ویڈیو بھی ٹک ٹاک اکاؤنٹ پرپوسٹ کی گئی تھی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے رہنما خرم بٹ نے ملزم کا ٹک ٹاک اسکاٹ لینڈ پولیس کے حوالے کردیا جسکے بعد پولیس نےچار روز قبل ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ذرائع کیمطابق سکاٹ لینڈ پولیس نے آج ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم گلفام حسین پی ٹی آئی کا سپورٹر تھا۔








