لبنان کے آرمی چیف کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : لبنانی پارلیمنٹ نے آرمی چیف جنرل جوزف عون کوملک کانیا صدر منتخب کر لیاہے۔
عرب میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے 128 میں سے 99 ارکان نے انکے حق میں ووٹ دیا۔ نو منتخب صدر جنرل جوزف عون نے سویلین لباس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
جوزف عون نے پارلیمنٹ میں اپنی پہلی تقریر میں شام سمیت عرب ممالک کیساتھ بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ لبنان کی تاریخ میں آج سے ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ ملک میں اسلحہ رکھنے کا اختیار صرف ریاست کو ہوگا۔ لبنان کے نو منتخب صدر نے اسرائیلی حملوں سے تباہ ہونیوالے جنوبی لبنان اور ملک کے دیگر حصوں کی تعمیر نو کا بھی اعلان کیا۔









