لبنان کےعلاقے دحیہ کا بیشتر حصہ کھنڈرات میں تبدیل

0
190
لبنان کےعلاقے دحیہ کا بیشتر حصہ کھنڈرات میں تبدیل

ہاٹ لائن نیوز : لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھتیس افراد ہلاک اور ایک سو پچاس زخمی ہوگئے۔

لبنانی وزارت صحت کیمطابق حملوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا اور اسرائیل نے بیروت کے مشرق میں وادی بیکا کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا۔

وزارت صحت کیمطابق اسرائیلی فوج نے چند گھنٹوں میں کئی رہائشی عمارتوں کو تباہ کر دیا اور جنوبی لبنان کے مضافاتی علاقے دحیہ کا بیشتر حصہ کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا ہے۔

Leave a reply