لاہور: 91 مرتبہ چالان والی گاڑی پکڑی گئی

0
206
لاہور: 91 مرتبہ چالان والی گاڑی پکڑی گئی

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ٹریفک پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے 77 بار سگنل توڑنے اور 91 بار چالان والی گاڑی کوپکڑلیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کیمطابق پولیس نے ڈیفنس فیز 4 سے گاڑی کو 91 ای چالان کے ساتھ پکڑا اور اس پر 40 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ گاڑی نے 77 بار ٹریفک سگنل توڑا اور 14 بار لین کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے ڈرائیور کو جرمانہ کیا گیا ہے۔

Leave a reply