لاہور: 2 کروڑ کی چاندی فروخت کرنے والا شہری ڈکیتی میں زخمی

0
95
لاہور: 2 کروڑ کی چاندی فروخت کرنے والا شہری ڈکیتی میں زخمی

لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران چاندی فروخت کر کے واپس جانے والا ایک شہری ڈاکوؤں کا نشانہ بن گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شخص 2 ہزار سے زائد تولے چاندی فروخت کرنے کے بعد رقم لے کر جا رہا تھا کہ مسلح افراد نے اسے روک کر لوٹنے کی کوشش کی۔ شہری کی جانب سے مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو 2 کروڑ 17 لاکھ 55 ہزار روپے نقدی لے کر موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے شہری کے ہاتھ اور ٹانگ پر گولیاں لگیں، جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Leave a reply