لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے کام چھوڑ دیا

0
213
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے کام چھوڑ دیا

سپریم کورٹ میں جج نامزد ہونے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے عدالت عالیہ میں اپنا عدالتی کام چھوڑ دیا.
رجسٹرار کے مطابق جسٹس شاہد بلال حسن کی عدالت میں زیر سماعت کیسز غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دیئے گئے۔

جسٹس شاہد بلال حسن کا سپریم کورٹ میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد تمام کیسز دوسری عدالتوں میں منتقل کئے جائیں گے۔یاد رہے کہ چند روز قبل جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال کو سپریم کورٹ کا ججز مقرر کرنے کی سفارش کی منظوری دی تھی۔

Leave a reply