لاہور ہائیکورٹ کا ججز روسٹر جاری

0
254

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعدلاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے تیسرے ہفتے کا ججز روسٹر جاری،پرنسپل سیٹ پر کیسز کی سماعت کیلئے 6 ڈویژن بینچ تشکیل،فوری اور اہم نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کیلئے 12 سنگل بینچ تشکیل،چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی تمام نوعیت کی سول اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی سول اپیلوں پر سماعت کرے گا

،جسٹس فیصل زمان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی سول اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نیب، دہشتگردی اور فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس چوہدری عبدا لعزیز کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کے فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا،حکم امتناعی، ضمانت، نظربندی، مصالحت سمیت اہم اور فوری نوعیت درخواستوں پر سماعت ہوگی،ڈویژن بینچوں میں بھی اہم اور فوری نوعیت کی اپیلوں پر سماعت ہوگی۔

Leave a reply