لاہور ہائیکورٹ
بجلی کے بلوں پر پرو ریٹا طریقہ کار کے مطابق بل بھجوانے کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری
نیپرا 20 روز درخواست گزار اور دیگر کو سن کر فیصلہ کرئے،عدالت
فیصلہ کی نقول درخواست گزار کو مہیا کی جائے،عدالت
درخواست گزار سمیت دیگر متعلقہ افراد 18 جولائی کو نیپرا مجاز آفیسر کے آفس پیش ہوں،عدالت
عدالت نے دائر درخواست کو نمٹا دیا
جسٹس رسال حسن سید نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر دو صفحات پر مشتمل حکم جاری کیا
درخواست گزار نے بتایا کہ صارفین کو بجلی کے یونٹس بنیادی ریٹ کے مطابق نہیں لگایا جارہا،فیصلہ
فرضی ریڈینگ پر صارفین کو بجلی کے بل بھجوا جا رہے ہیں،فیصلہ
درخواست میں پرو ریٹا فارمولے کے تحت اضافی یونٹس کی بنیاد پر وصولی پر اعتراض اٹھایا گیا ہے
نیپرا کو پرو ریٹا فارمولے پر رجوع کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، موقف
غیر استعمال شدہ اضافی یونٹس کی بنیاد پر بجلی کے بلوں کی وصولی غیر آئینی ہے، موقف
پرو ریٹا فارمولے کے وصولی ڈاکے کے مترادف ہے،موقف
پروریٹا فارمولے کے بجائے صرف استعمال ہونے والے یونٹس پر ہی بل وصول کیا جائے، استدعا









