لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہاوس کیس جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر جواب طلب کر لیا

0
209
لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہاوس کیس جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر جواب طلب کر لیا

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دورکنی بینچ نےجناح ہاؤس کے باہر جلاؤ گھیراؤ مقدمے کے جیل ٹرائل کے خلاف
عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر سرکاری وکیل کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 جون تک مہلت دیدی،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ
جناح ہاؤس کے باہر گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ،جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن قانون کے منافی جاری کیا گیا ،
جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کو قانون اور رولز کی روشنی میں جاری نہیں کیا گیا ،موجود کیس میں شہادت موجود نہیں ہے ،درخواست گزار کو فیئر ٹرائل کا حق دیا جائے ، استدعا ہے کہ عدالت جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے ،عدالت اوپن کورٹ میں ٹرائل کرنے کا حکم دے

Leave a reply