
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں اور آج سے مقدمات کی سماعت معمول کیمطابق ہوگی۔
گرمیوں کی تعطیلات کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلیے نئے ججز کا روسٹر جاری کر دیا گیا، روسٹر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری سے جاری کیا گیاہے۔
نئے ججز روسٹر کیمطابق 2 ستمبر سے 26 اکتوبر تک 20 سنگل بنچ اور 9 ڈویژن بنچ پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کرینگے۔









