
لاہور ہائیکورٹ،بیوروکریٹس اور ملٹری آفیشلز کو ٹیکس سے استثنا دینے کیخلاف درخواست پر سماعت عدالت نے سماعت ستمبر تک ملتوی کر دی درخواست میں کوئی ایمرجنسی نہیں ہے گرمی کی چھٹیوں کے بعد سنئیں گئے
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی جسٹس عابد عزیز شیخ نے قرار دیاکہ رجسٹرار آفس نے کیسے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی درخواست میں وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو فریق بنایا گیا ہے وکیل نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں بیورو کریسی اور ملٹری آفیشلز کو بڑا ریلیف دیا ہے۔
بیورو کریٹس اور ملٹری آفیشلز کو پراپرٹی بیچنے پرانکم ٹیکس ادا کرنے سے استثنی دے دیا گیا ہے۔ آئین کے تحت سب شہری برابر ہے ، ٹیکس سے استثنی آئین کے آرٹیکل 2 کے خلاف ہے۔ لہذا انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 236 سی کو بزریعہ فنانس ایکٹ ترمیم غیر قانونی قرار دی جائے۔ جبکہ درخواست کے حتمی فیصلے تک سیکشن 236 سی پر عملدرآمد روکا جائے








