لاہور ڈیولپمنٹ پلان فیز 2 کا باقاعدہ آغاز، شہر کی 6 ہزار سے زائد گلیاں اپ گریڈ ہوں گی

0
134
لاہور ڈیولپمنٹ پلان فیز 2 کا باقاعدہ آغاز، شہر کی 6 ہزار سے زائد گلیاں اپ گریڈ ہوں گی

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور ڈیولپمنٹ پلان کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت شہر کی ٹوٹی پھوٹی اور بکھری ہوئی گلیوں کو جدید اور صاف ستھرا بنایا جائے گا۔

حکومت کے مطابق لاہور کی مجموعی طور پر 6,284 گلیوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، جن میں سے 5,798 گلیاں میونسپل کارپوریشن اور 486 گلیاں واسا کے تحت نئی شکل میں ترتیب دی جائیں گی۔ یہ کام آئندہ سال 30 جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں لاہور ڈیولپمنٹ پلان فیز 2 پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ہر محلے کی ترقی کے لیے مرحلہ وار ماہانہ ورک پلان پیش کیا گیا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ شہر کی ترقی میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد لاہور کے ہر محلے کو رہائشیوں کے لیے قابل فخر اور ٹوٹ پھوٹ سے پاک بنایا جائے گا۔

Leave a reply