لاہور پرائیویٹ کالج معاملہ؛ ایچ آر سی پی کا بیان سامنے آیا

0
143
لاہور پرائیویٹ کالج معاملہ؛ ایچ آر سی پی کا بیان سامنے آیا

ہاٹ لائن نیوز: ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے فیکٹ فائنڈنگ مشن نے کہا ہے کہ اسے لاہور کے نجی کالج میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے قابل اعتماد اور واضح شواہد نہیں مل سکے۔

کمیشن کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے ہونے والے واقعات نے پنجاب کالج کیمپس 10 میں طلباء میں شکوک و شبہات اور بداعتمادی کو جنم دیا ہے۔ ان واقعات میں سوشل میڈیا پر عصمت دری کے غیر تصدیق شدہ دعوے، کالج انتظامیہ کی جانب سے تاخیری اور غیر مربوط ردعمل اور حکومتی اہلکاروں کے متضاد بیانات شامل ہیں۔

مشن نے احتجاجی طلبہ کے خلاف طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ کے رد عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کی صورتحال اور جنسی ہراسانی اور شکار پر الزام لگانے کے مسلسل واقعات پر فکر مند ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آن لائن پلیٹ فارمز پر ہنگامہ آرائی ظاہر کرتی ہے کہ کچھ دوسری جماعتوں نے طلبہ کے بیانیے کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔

Leave a reply