
ہاٹ لائن نیوز : لاہور پولیس کی اے ایس پی شہربانو نقوی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں متاثرہ خاتون نے اپنی مرضی سے بیان دیا۔
اے ایس پی شہر بانو نقوی کا کہنا تھا کہ اچھرہ میں دو ایس ایچ اوز موقع پر موجود تھے، گاڑی کا وہاں تک پہنچنا مشکل تھا جہاں خاتون تھی، وہ خاتون کو دکان سے پیدل لے گئے اورگاڑی میں بٹھا دیا۔ ہماری کوشش تھی کہ امن و امان کی صورتحال اور واقعہ میں جان و مال کا کوئی نقصان نہیں ہوناچاہئے۔
پولیس افسر نے بتایا کہ باہر کھڑے لوگ اپنے علماء کو خاتون سے بات کرنے کے لیے لائے۔ ہم نے پہلے خاتون سے پوچھا کہ کیا وہ علماء سے بات کرنا چاہتی ہیں؟خاتون نے کہا کہ وہ علماء سے بات کرنے کو تیار ہیں، ہم نے علماء کی خاتون سے بات کی، ہم نے خاتون سے کوئی بیان دینے کو نہیں کہا، خاتون نے بیان اپنی مرضی سے دیا جب کہ دوسروں نے لکھا کہ ان سے غلطی ہوئی اور واقعہ غلط فہمی کی بنیاد پر پیش آیا۔
اے ایس پی نے کہا کہ خاتون کو ہراساں کرنے والے افراد کی شناخت ہو گئی ہے، وہ ان لوگوں کے خلاف بعد میں کارروائی کریں گے۔









