
ہاٹ لائن نیوز: لاہور سے کراچی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم طیارے کو پرواز کے 15 منٹ بعد ہی واپس لاہور ایئرپورٹ لے جایا گیا۔
تفصیلات کیمطابق لاہور سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارے کو پرواز کے 15 منٹ بعد دوبارہ لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
نجی ایئرلائن کی پرواز نے صبح 8 بجے کراچی کے لیے 100 سے زائد مسافروں کو لے کر اڑان بھری تھی تاہم مسافروں کو متاثرہ طیارے سے اتار کر لاؤنج میں بھیج دیا گیا۔









