
ہاٹ لائن نیوز : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ویلنسیا ٹاؤن کے قریب پنجاب کا پہلا کینسر ہسپتال بنانے کااعلان کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے پہلے کینسر ہسپتال کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے ویلنسیا ٹاؤن کے قریب کینسر ہسپتال کی مجوزہ جگہ کاجائزہ لیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ کینسر ہسپتال کیلیے دنیا بھر سے بہترین سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو بلایا جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کا پہلا سرکاری ہسپتال کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کریگا۔ مریضوں کے علاج کیلیے یہاں بہترین ڈاکٹرز اور جدید ترین مشینری لائی جائے گی۔
مریم نواز نے اسپتال کے ساتھ مریضوں کی دیکھ بھال کیلیے ہوٹل بنانے اور اسپتال کی تعمیر ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔










My brother suggested I might like this blog He was totally right This post actually made my day You can not imagine simply how much time I had spent for this info Thanks