لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، بیٹوں کے ہاتھوں ماں قتل

0
115
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، بیٹوں کے ہاتھوں ماں قتل

لاہور کے علاقے کاہنہ میں پائے جانے والے انسانی ڈھانچے کی شناخت ایک خاتون کے طور پر ہو گئی ہے، جسے مبینہ طور پر اس کے دو بیٹوں نے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق چند ہفتے قبل آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب ایک انسانی ڈھانچہ ملا تھا۔ جائے وقوعہ سے ایک شاپنگ بیگ بھی برآمد ہوا جس میں کچھ رقم اور بجلی کے بل موجود تھے۔ بلوں پر درج پتے سے پولیس ایک خاتون مارگریٹ کی گمشدگی تک پہنچی۔

تفتیش کے دوران خاتون کے دو بیٹوں کو حراست میں لیا گیا، جنہوں نے مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ وہ نشے کے عادی ہیں اور ماں سے پیسے نہ ملنے پر اسے قتل کیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ گھروں میں کام کر کے اپنی روزی کماتی تھی اور کچھ رقم جمع کر رکھی تھی۔

ملزمان کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد لاش کو رکشے میں رکھ کر کھیتوں میں پھینک دیا گیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a reply