لاہور میں ایک اور نوجوان ہنی ٹریپ کا شکار

0
237
لاہور میں ایک اور نوجوان ہنی ٹریپ کا شکار

لاہور میں ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جہاں لڑکی نے نوجوان کو اپنے گھر بلایا اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر مارا پیٹا اور اس کے اکاؤنٹ سے بھاری رقم منتقل کر لی۔

حمزہ نامی نوجوان کی کچھ عرصہ قبل ایک لڑکی سے دوستی ہوئی، جب وہ ایک دوسرے کو مزید جان گئے تو لڑکی نے کہا کہ ناشتہ لواور میرے فلیٹ پر آجاؤ۔ ناشتہ میز پر رکھا جا رہا تھا کہ 3 مسلح افراد بھی وہاں آئے اور حمزہ کو گن پوائنٹ پر پکڑ کر مارنے لگے ۔

تینوں افراد نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور لڑکی ویڈیو بناتی رہی، لڑکی نے حمزہ کا موبائل فون لے کر بینک اکاؤنٹ کا پاس ورڈ مانگا اور اس کے اکاؤنٹ میں 66 ہزار روپے منتقل کیے اور پھر قیمتی فون اور پرس چھین کر 14ہزار روپے نکال لیے۔

پولیس نے متاثرہ نوجوان کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے لڑکی سمیت ہنی ٹریپ گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا، پولیس نے ملزمان سے ویڈیوز برآمد کرلیں جب کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Leave a reply