لاہور میں اسموگ سے نمٹنے کے لیے جدید اینٹی اسموگ گن تیار

0
68

لاہور میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ایک نئی اینٹی اسموگ گن تیار کر لی گئی ہے، جسے چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے دو ماہ میں مکمل کیا گیا۔

محکمہ تحفظ ماحولیات (ای پی اے) کے مطابق یہ گن خاص طور پر ان علاقوں میں استعمال کی جائے گی جہاں فضائی آلودگی کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔ اینٹی اسموگ گن میں 12 ہزار لیٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے، جسے فضا میں موجود آلودہ ذرات کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق، یہ گن 2 اکتوبر سے لاہور کی سڑکوں پر نظر آئے گی اور ابتدائی مرحلے میں شہر کے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اس کا استعمال شروع کیا جائے گا۔

Leave a reply