لاہور: منکی پاکس کے نئے کیسز رپورٹ، صحت کے حکام نے الرٹ جاری کر دیا

0
111
لاہور: منکی پاکس کے نئے کیسز رپورٹ، صحت کے حکام نے الرٹ جاری کر دیا

لاہور کے ایک سرکاری ہسپتال میں منکی پاکس کے تین نئے کیسز سامنے آنے کے بعد شہر میں صحت کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دو مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ ایک خاتون میں منکی پاکس جیسی علامات پائی گئی ہیں اور ان کے ٹیسٹ جاری ہیں۔

طبی حکام نے بتایا کہ تصدیق شدہ دو مریضوں کو آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے، اور مشتبہ کیس میں زیر معائنہ خاتون کو بھی احتیاطی طور پر علیحدہ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں کے دوران میو ہسپتال میں منکی پاکس کے چار کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جس کے بعد ممکنہ اضافے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

منکی پاکس، جسے ایم پاکس بھی کہا جاتا ہے، ایک وائرل بیماری ہے جو بخار، جلد پر خارش اور جسمانی تکالیف کا باعث بنتی ہے۔ طبی حکام نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اپنانے اور مشتبہ علامات کی صورت میں فوری طور پر صحت مرکز سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a reply