
ہاٹ لائن نیوز : لاہور سے کراچی جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔
ذرائع کیمطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا۔ پرندہ ائیر سیال کی کراچی جانیوالی پرواز سے ٹکرایا۔
ایوی ایشن ذرائع کیمطابق پرندہ ٹکرانے پر پائلٹ جہاز کو واپس لے آیا، جہاز کو معمولی نقصان ہواجبکہ مسافروں کو لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا۔









