لاہور سے ملتان جانے والی ٹرین کو حادثہ

لاہور سے ملتان جانے والی ٹرین کو حادثہ
لاہور سے ملتان جانے والی موسی پاک ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں 4 افراد زخمی ہو گئے، ٹرین حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری کے سبب پیش آیا، 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، زخمی ہونے والے 4 افراد کوڈی۔ ایچ۔ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
ٹرین کے انجن کو کرین سے نکالنےاور ٹریک کی بحالی کا کام مکمل کر لیا ہے، ریلوے حکام نے بوگیاں نئے انجن کے ساتھ لگا کر ملتان کے لئے روانہ کر دی ہیں۔









