لاہور: جائیداد کے تنازع پر جھگڑا، 2 افراد ہلاک

0
93
لاہور: جائیداد کے تنازع پر جھگڑا، 2 افراد ہلاک

لاہور کے مصری شاہ کے علاقے عثمان گنج میں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے دوران دو افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران ایک گروپ کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا جس سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ اس کے جواب میں دوسرے گروپ کے سکیورٹی گارڈز نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے، جن میں سے ایک اسپتال لے جانے کے دوران دم توڑ گیا۔

مصری شاہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

Leave a reply