لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرےنمبر پر، موٹرویز بند

0
181
لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرےنمبر پر، موٹرویز بند

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب میں شدید دھند اور سموگ کے باعث لاہور آج دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر ہے جب کہ بھارتی دارالحکومت دہلی اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ مری میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی صورتحال بہتر ہے جس کے بعد پنجاب حکومت نے مری میں سرکاری اور پرائیویٹ اسکول اور کالج کھول دیے جب کہ آؤٹ ڈور سپورٹس ایونٹس کے پیش نظر لاہور سمیت 4 اضلاع میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی۔

صوبائی دارالحکومت میں سموگ کا راج برقرار ہے، لاہور آج دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر ہے، صبح سویرے ایئر کوالٹی انڈیکس 518 تک پہنچ گیا، جب کہ بھارتی دارالحکومت دہلی اس فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا، دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1091 کا ریکارڈ ہے۔

Leave a reply