لاہوراب بھی آلودہ ترین شہروں میں پہلےنمبر پرموجود

ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں سموگ میں کچھ حد تک کمی آئی ہے تاہم ایئر کوالٹی انڈیکس میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ آج بھی لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے جہاں صبح سویرے ہوا کے معیار کا انڈیکس 352 تک پہنچ گیا۔
شہریوں کیجانب سے ایس او پیز کو نظر انداز کیاجا رہا ہےجس سے صورتحال مزیدخراب ہوسکتی ہے۔
انتظامیہ نے تفریحی مقامات کھول دیے ہیں،تہواروں اور نمائشوں کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم رات 8 بجے کے بعد کاروبار کرنیوالی 63 دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے اسکولوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کرنیکا بھی حکم دیا ہے۔