
لاپتہ ہونے والے سیاحوں کا سراغ مل گیا
پشاور کے لاپتہ سیاحوں کا بابو سر پر سراغ لگا لیا گیا ہے، پچھلے دو دن سے سیاحوں سے ان کے گھر والوں کا رابطہ نہیں ہو رہا تھا، ترجمان جی۔ بی حکومت فیض اللہ کا کہنا ہے کہ سی۔ سی۔ ٹی۔ وی فوٹیجز کو دیکھ کر لاپتہ ہونے والے سیاحوں کو تلاش کیا گیا، سیاحوں نے پولیس اور جی۔ بی حکومت کا شکریہ ادا کیا، ان کی گاڑی راستے میں خراب ہو گئی تھی، سیاح اپنی گاڑیوں کی چیک پوسٹوں پر رجسٹریشن کرائیں اور تمام سیاح گھر والوں اور کنٹرول روم کے ساتھ رابطے میں موجود رہیں، گلگت بلتستان کی حکومت نے سیاحوں سے گزارش کی ہے کہ وہ نشیبی علاقوں کا رخ نہ کریں۔









