لاس اینجلس میں نئی اوربڑی آگ بھڑک اٹھی

0
161
لاس اینجلس میں نئی اوربڑی آگ بھڑک اٹھی

ہاٹ لائن نیوز : امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک نئی اور بڑی آگ بھڑک اٹھی ہے جسکے نتیجے میں 20 ہزار کی آبادی کوخطرہ لاحق ہوگیا ہے اور لوگوں کوجلدازجلدمحفوظ مقامات پر منتقل کیاجارہاہے۔

خوفناک آگ شہر کے شمال میں کاسٹیک جھیل کے قریب ایک پہاڑی علاقے میں لگی جوکئی رہائشی علاقوں اور اسکولوں سےمتصل ہے۔

تیز ہواؤں کے باعث بےقابو آگ صرف دو گھنٹے میں 5 ہزار ایکڑ سے زائد تک پھیل چکی ہے۔ ابھیتک کسی گھر یا کاروبار کونقصان نہیں پہنچا ہے۔

امریکی ریاستی فائر ایجنسی کیلیفورنیا فائر کے ایڈ فلچر نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایاہےکہ آگ اس ماہ کے شروع میں لگی آگ سے مختلف ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ہوا ابھی اتنی تیز نہیں ہے اور کئی ٹیمیں آگ پر قابو پانیکی کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نےیہ بھی کہا کہ اگر آگ جھیل کو عبور کرتی ہے تو یہ بہت تیزی سے پھیل جائیگی۔

Leave a reply