لاس اینجلس میں لگنےوالی آگ اب بھی نہیں بجھ سکی

ہاٹ لائن نیوز : امریکی شہر لاس اینجلس میں 9 روز سے لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جس کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔ حکام کیمطابق آگ پر 55 فی صد تک قابو پا لیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کیمطابق اگر اگلے ہفتے تک آگ نہ بجھائی گئی تو اس پر قابو پانا مزید مشکل ترہو جائیگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث بجھائی گئی آگ دوبارہ بھڑک سکتی ہے، مکینوں کے لیے گھروں کو واپس جانا ممکن نہیں۔
آگ سے متاثرہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ آگ لگنے سے اب تک 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 31 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ امریکی حکام کو مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔









