قیدیوں کی اطلاع دیں اور کروڑوں روپے انعام پائیں

0
157
قیدیوں کی اطلاع دیں اور کروڑوں روپے انعام پائیں

ہاٹ لائن نیوز : آزاد کشمیر حکومت نے راولاکوٹ میں مفرور قیدیوں کے بارے میں اطلاع دینے والوں کیلیے انعامات کا اعلان کیا ہے۔ ادھر واقعے کا انکوائری کمیشن جیل پہنچ گیا، فرار ہونے والے قیدی غازی شہزاد کے 2 ساتھیوں کو تفتیش کے لیے تھانہ راولاکوٹ منتقل کر دیا گیا۔ ادھر خواجہ ثناء اللہ ڈار کو سپرنٹنڈنٹ جیل تعینات کر دیا گیا۔

آزاد کشمیر حکومت نے ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے فرار ہونے والے 18 قیدیوں کے سروں کی قیمت 10.2 کروڑ روپے مقرر کر دی ہے۔ قیدیوں کی اطلاع دینے والوں کو فی قیدی30 لاکھ سے 1 کروڑ روپے انعام دیا جائے اور اطلاع دینے والے کانام بھی ظاہر نہیں کیا جائے گا ۔

Leave a reply