اٹھارہ رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

0
117

ہاٹ لائن نیوز : اولمپک گیمز کوالیفائرز کے لیے 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کی قیادت عماد شکیل بٹ کریں گے۔

اولمپک گیمز کوالیفائرز کے لیے 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں ٹرائلز کے بعد کیا گیا۔ ٹیم کا اعلان پی ایچ ایف کے صدر میر طارق حسین بگٹی کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔

اولمپک گیمز کوالیفائر 15 سے 21 جنوری تک عمان میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستانی ٹیم کی قیادت عماد شکیل بٹ کریں گے جب کہ ابوبکر محمود کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

قومی ہاکی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ اشتیاق، وقار، ارباز احمد، سفیان خان،محمد عبداللہ، مرتضیٰ یعقوب،عقیل احمد، عبدالمنان، معین شکیل، سلمان رزاق، عبدالحنان شاہد، عبدالرحمان جونیئر،غضنفر علی، زکریا حیات، راناعبدالوحید اشرف اورارشد لیاقت شامل ہیں۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ، کوچ شکیل عباسی، اسسٹنٹ کوچ دلاور حسین اور امجد علی ہوں گے۔

Leave a reply