قومی کرکٹر کی شادی میں نامور شخصیات کی شرکت

0
254
قومی کرکٹر کی شادی میں نامور شخصیات کی شرکت

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق کے بعد اب آل راؤنڈر فہیم اشرف بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ان کی شادی کی تقریب نارووال میں منعقد ہوئی۔

24 نومبر کو اپنی مہندی کی تقریب کے بعد قومی کرکٹر گزشتہ روز اپنی دلہن کو لینے بارات کے ساتھ نارووال پہنچے۔ فہیم اشرف سفید شیروانی میں بینڈ باجےکے ساتھ پہنچے تو دلہن والوں نے باراتیوں کا استقبال کیا۔

فہیم اشرف کی شادی نارووال کے رانا شبیر کی بیٹی سے طے پا گئی ہے۔ قومی کرکٹر کو ان کے سسرال والوں نے گاڑی بھی تحفے میں دی۔ شادی میں لیگی رہنما احسن اقبال اور رانا محمد اقبال سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

قومی کرکٹر کی سالگرہ 26 نومبر کو پھول نگر میں منعقد کی گئی ہے، تقریب میں ان کے ساتھی کرکٹرز کی شرکت کا امکان ہے۔

Leave a reply