قومی کرکٹر عماد وسیم نے اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

0
96
قومی کرکٹر عماد وسیم نے اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔
عماد وسیم نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ باہمی اختلافات کے باعث دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ ان کے مطابق یہ اختلافات کافی عرصے سے موجود تھے جو وقت کے ساتھ حل نہ ہو سکے۔
قومی کرکٹر نے عوام اور مداحوں سے اپیل کی کہ اس ذاتی معاملے میں ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے، پرانی تصاویر یا حوالہ جات استعمال نہ کیے جائیں اور ثانیہ اشفاق کو ان کی اہلیہ کے طور پر منسوب نہ کیا جائے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ذاتی زندگی سے متعلق منفی یا غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ عماد وسیم کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کی ذمہ داری نبھاتے رہیں گے اور ان کی مکمل دیکھ بھال کریں گے۔
واضح رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی شادی اگست 2019 میں ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔

Leave a reply