قومی اسمبلی میں نیا صوبہ ” مغربی پنجاب ” بنانے کا بل پیش

0
135

قومی اسمبلی میں نیا صوبہ ” مغربی پنجاب ” بنانے کا بل پیش

نیشنل اسمبلی میں پنجاب میں نیا صوبہ “مغربی پنجاب” بنانے اور نئی حد بندی کا آئینی بل پیش کیا گیا ہے، بل کے مطابق صوبہ پنجاب میں فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن شامل کر کے نیا صوبہ بنانے کی تجویز دی گئی ہے، یہ بل ریاض فتیانہ نے قومی اسمبلی کی کارروائی کے دوران پیش کیا۔

صوبہ پنجاب کی بڑھتی ہوئی آبادی اور انتظامی مشکلات کی بنیاد پر نیا صوبہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے، آئین کے مختلف آرٹیکلز میں تبدیلی کی بھی تجویز دی گئی ہے، جس کے مطابق صوبوں اور وفاق میں بھی نشستوں میں بھی رد و بدل ہو گا۔

Leave a reply