قطر میں سابق بھارتی نیوی افسر کی گرفتاری، بھارت کی فوجی اور سفارتی ساکھ پر سوالات

بھارت کو قطر میں سابق نیوی افسر کی دوبارہ گرفتاری کے بعد سفارتی اور دفاعی سطح پر مشکلات کا سامنا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ پورنیندو تیواری قطر میں حراست میں ہیں۔ اس سے پہلے بھی قطر نے آٹھ سابق بھارتی بحری افسران کو جاسوسی کے الزامات میں گرفتار کیا تھا۔
اکتوبر 2023 میں قطر کی عدالت نے ان افسران کو سزائے موت سنائی تھی، جس سے بھارت میں شدید تشویش پائی گئی۔ بھارتی حکومت کی کوششوں کے باوجود قطر نے ان افسران کو بھارت واپس کرنے سے انکار کیا۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی تربیت اور پیشہ ورانہ معیار پر سوالات اٹھ چکے ہیں، اور داخلی بدعنوانی نے اس کی ساکھ کو مزید متاثر کیا ہے۔ موجودہ کیس نے بھارت کی عالمی سطح پر فوجی اور سفارتی ساکھ پر بھی منفی اثر ڈالا ہے۔
یہ واقعہ بھارت اور قطر کے تعلقات کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے اور ملک کی عالمی شبیہ کو بھی متاثر کر رہا ہے۔









