قصور سے بھی گدھے کا گوشت برآمد

قصور سے بھی گدھے کا گوشت برآمد
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے بعد ضلع قصور کے گاؤں کوٹلی رائے سے بھی گدھے کا گوشت برآمد کیا گیا ہے، حساس اداروں کی نشاندہی کرنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ چکی ہے، پولیس نے 1 ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
جبکہ باقی 3 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،۔پولیس نے گدھے کا کئی من گوشت قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔









