قرضے کے بوجھ تلے دبے خاندان کے 7 افراد نے ایک ساتھ خودکشی کر لی

0
114
قرضے کے بوجھ تلے دبے خاندان کے 7 افراد نے ایک ساتھ خودکشی کر لی

قرضے کے بوجھ تلے دبے خاندان کے 7 افراد نے ایک ساتھ خودکشی کر لی

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریانہ کے ضلع  پنچکولہ میں ایک کار میں 1 ہی خاندان کے چھ افراد مردہ پائے گئے جبکہ ساتواں شخص اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا، مرنے والوں میں میاں بیوی، تین بچے اور دادا دادی شامل تھے، خودکشی کرنے والے خاندان کا تعلق اتراکھنڈ کے ضلع دہرادون سے ہے، یہ خاندان کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا۔

بھارتی پولیس نے مرنے والوں کی گاڑی سے دو صفحات پر مشتمل تحریری نوٹ بھی برآمد کر لیا ہے، جس میں خاندان کے لوگوں نے مرنے سے پہلے انکشاف کیا تھا کہ ہم قرضوں میں ڈوب چکے تھے، ان سب نے خودکشی سے پہلے مذہبی تقریب میں بھی شرکت کی تھی، خودکشی کرنے والے شخص نے ٹور اینڈ ٹریول کا کاروبار شروع کیا لیکن جلد ہی کاروبار ٹھپ ہو گیا اور خاندان قرض کے بوجھ تلے دب گیا یہاں تک کہ وہ روزمرہ کی ضروری اشیاء بھی خریدنے سے قاصر تھے۔

Leave a reply