
ہاٹ لائن نیوز : عدالت نے ملزمہ آسیہ کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے، ملزمہ آسیہ بی بی نے قرآن پاک کو جلایا تھا، اس کے خلاف تھانہ ہیئر میں 2021 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پراسیکیوشن نے ملزمہ کے خلاف تمام تر شہادتیں اور ثبوت پیش کیے،پراسیکیوشن کی جانب سے مہزب اویس ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے ملزمہ کے خلاف ثبوت اور شہادتیں پیش کیں، ایڈیشنل سیشن جج محمد عمران شیخ نے تمام تر گواہوں اور شواہد کی روشنی میں ملزمہ آسیہ کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا۔








