قتل کے ملزم کو سزا کا حکم سنا دیاگیا

0
243
قتل کے ملزم کو سزا کا حکم سنا دیاگیا

ہاٹ لائن نیوز : دوست سے لڑائی کرنے پر شہری کو قتل کرنے کے کیس میں عدالت نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا کا حکم جاری کر دیا ۔

ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے کیس پر فیصلہ سنایا ، ملزمان کے خلاف تھانہ بھاٹی گیٹ میں مدعی ریاض کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

عدالت نے مقدمہ میں 14 گواہان کے بیانات قلمبند کیے ، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم شیراز عرف راجو کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔

عدالت نے ملزم شہباز حسین کومقدمہ سےبری کرنیکا حکم دے دیا۔

Leave a reply