
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے سوشل میڈیا پر والد کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
قاسم خان نے کہا کہ وہ اور ان کے بھائی والد سے ملنے پاکستان جانا چاہتے ہیں، کیونکہ عمران خان 914 دن سے قید میں ہیں اور ان کی صحت دن بہ دن خراب ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو مناسب طبی سہولیات میسر نہیں ہیں اور حکومت ان کی ویزا درخواستوں پر جان بوجھ کر کارروائی نہیں کر رہی۔ قاسم خان نے بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور دیگر ممالک کی حکومتوں سے اس معاملے پر توجہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔









