قاسم اور سلیمان کی والدہ نے ان کو پاکستان آنے سے روک دیا

قاسم اور سلیمان کی والدہ نے ان کو پاکستان آنے سے روک دیا
پی۔ ٹی۔ آئی کے بانی کے بیٹوں سلیمان اور قاسم کو ان کی والدہ جمائما سمتھ نے امریکہ سے واپس لندن بلا لیا ہے اور انہیں عمران خان کی بہنوں اور دیگر رشتہ داروں سے لاحق خطرات سے دونوں بیٹوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ایک بار پھر پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔
پاکستان میں پی۔ ٹی۔ آئی کی قیادت کو امریکہ میں قیام کے دوران دونوں بیٹوں کے ساتھ روا رکھی گئی سرد مہری سے بھی سخت مایوسی ہوئی ہے جس میں تحریک انصاف، انتظامیہ اور روایتی طرفدار لابی نے بھی ان کو اہمیت نہ دی، امریکہ میں پی۔ ٹی۔ آئی کے گروپوں میں دورے کی ناکامی کے بارے میں ایک دوسرے پر سخت الزامات کا سلسلہ شر وع کر دیا ہے۔









