
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم غیر ملکی دورہ پر روانہ
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا
جسٹس شاہد کریم نے قائم مقام چیف جسٹس عابد عزیز شیخ سے انکے عہدے کا حلف لیا
حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں ہوئی
حلف برداری کی تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی نے شرکت کی۔
جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس طارق سلیم شیخ حلف برداری تقریب میں موجود
جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس رسال حسن سید نے بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کی
حلف برداری تقریب میں صوبائی و وفاقی لاء افسران نے شرکت کی۔
حلف برداری تقریب میں لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں اور وکلاء نے شرکت کی۔
حلف برداری تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے ڈی جی جوڈیشل اینڈ کیس مینجمنٹ تنویر اکبر سمیت دیگر افسران کی شرکت
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان نے حلف برداری تقریب میں نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔
جسٹس عابد عزیز شیخ چیف جسٹس عالیہ نیلم کے بیرون ملک دورے کے دوران بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض سرانجام دیں گے









