قائداعظم کا یوم پیدائش ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ہاٹ لائن نیوز : بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 148 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے، دن کا آغاز ملک کی خوشحالی، ترقی ،سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔
قائداعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک کی خوشحالی، ترقی اور سلامتی کیلیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ آج بابائے قوم کے افکار و نظریات، پیغام ،تصور کو سیمینارز، کانفرنسز اور مذاکروں میں اجاگر کیا جائیگا۔
اس موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔









