“فی تولہ سونا پہلی بار 5 لاکھ کے پار، مارکیٹ میں ہلچل”

0
96
“فی تولہ سونا پہلی بار 5 لاکھ کے پار، مارکیٹ میں ہلچل”

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا پہلی بار پانچ لاکھ روپے کی حد عبور کر گیا ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق ایک دن کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 ہزار 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 5 لاکھ 6 ہزار 362 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 10 ہزار 888 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 4 لاکھ 44 ہزار 123 روپے پر پہنچ گئی۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر سونا 127 ڈالر فی اونس مہنگا ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 4 ہزار 840 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور سرمایہ کاروں کا سونے کی جانب رجحان اس اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔ صرافہ بازار سے وابستہ افراد نے خبردار کیا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں یہ تیزی خریداروں کے لیے پریشانی کا سبب بن سکتی ہے اور شادی بیاہ یا دیگر تقریبات کے لیے زیورات کی خریداری متاثر ہو سکتی ہے۔
شہری بھی اس بات کا اظہار کر رہے ہیں کہ بڑھتی ہوئی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو رہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں یہی رجحان جاری رہا تو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ متوقع ہے۔

Leave a reply