فیڈرل پبلک سروس کمیشن : نئے امتحانات کو روکنےکی درخواست پرنوٹس جاری

0
251
فیڈرل پبلک سروس کمیشن : نئے امتحانات کو روکنےکی درخواست پرنوٹس جاری

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو سی ایس ایس 2024 کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات کو روکنے کی درخواست پرنوٹس جاری کیےہے۔

ذرائع کے مطابق ، اس کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی جس میں وکیل علی رضا درخواست گزار حمزہ جاوید اور دیگر کیجانب سے پیش ہوئے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فروری 2024 میں ، سی ایس ایس کا امتحان فیڈرل پبلک سروس کمیشن میں دیا گیا تھا۔ ابھی تک ، فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے ان نتائج کو جاری نہیں کیا ہے۔

عدالت نے ایک نوٹس جاری کرتےہوئےریکارڈ کو طلب کیا اور کل تک سماعت ملتوی کردی۔

Leave a reply