
اسلام آباد: سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔
ادارے کی جانب سے فروری کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 64 پیسے مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ فروری کے دوران تقریباً 7 ارب 42 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو فراہم کی گئی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی اس درخواست پر 31 مارچ کو سماعت کرے گی۔ اتھارٹی کے فیصلے کا اطلاق ملک بھر کے صارفین پر ہوگا، جس میں کے الیکٹرک کے صارفین بھی شامل ہوں گے۔
فیصلے کے بعد حتمی طور پر طے ہوگا کہ بجلی کی قیمت میں کتنا اضافہ کیا جائے گا اور اس کا اطلاق کب سے ہوگا۔









