“فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک فوج کا مؤثر جواب، افغان پوسٹس تباہ”

0
87
"فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک فوج کا مؤثر جواب، افغان پوسٹس تباہ"

پاکستان نے افغانستان کی جانب سے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیتے ہوئے کئی افغان سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں حملہ آوروں کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور دلیر قیادت کے تحت بھرپور جواب دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیموں کو افغان سرزمین سے مدد مل رہی ہے، اور پاکستان متعدد بار افغان حکام کو ایسی سرگرمیوں سے آگاہ کر چکا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ افغانستان کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھی افغان جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرحدیں ہماری قومی غیرت کی علامت ہیں اور ان کا دفاع ہر شہری کا فرض ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، لیکن ریاست کی سالمیت یا شہریوں کی جان و مال پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاک فوج کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر چوکس ہے، اور سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

Leave a reply