فیفا کا اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن پر امتیازی سلوک کے الزام میں بڑا فیصلہ

0
156
فیفا کا اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن پر امتیازی سلوک کے الزام میں بڑا فیصلہ

فیفا کی ڈسپلنری کمیٹی نے اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے ضابطہ اخلاق کی متعدد خلاف ورزیوں کا مرتکب قرار دیا ہے۔ یہ کارروائی فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کی شکایت پر شروع کی گئی تھی۔
فیصلے کے مطابق FIFA کی کمیٹی نے کہا ہے کہ اسرائیل فٹبال ایسوسی ایشن نے امتیازی سلوک اور کھیل کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
کمیٹی نے متعلقہ ایسوسی ایشن پر 1 لاکھ 90 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے اور سخت وارننگ بھی جاری کی ہے۔ ساتھ ہی ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ تین ہوم میچز کے دوران امتیازی سلوک کے خلاف واضح بینرز نمایاں طور پر آویزاں کیے جائیں۔
یہ فیصلہ کھیل میں برابری، شفافیت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کے اصولوں کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

Leave a reply