فیفانے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کوامن ایوارڈ سےنوازدیا

0
44
فیفانے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کوامن ایوارڈ سےنوازدیا

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے فروغ میں کردار پر خصوصی ایوارڈ پیش کیا۔ یہ اعزاز واشنگٹن میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران دیا گیا، جس میں فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے ٹرمپ کو ایوارڈ پیش کیا۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کو یہ ایوارڈ آئندہ سال امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں شیڈول فٹبال ورلڈ کپ کے ڈراز کے موقع پر پیش کیا گیا۔ فیفا نے گزشتہ ماہ اس اعزاز کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ ایوارڈ ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جنہوں نے عالمی امن کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہوں۔

ایوارڈ وصول کرنے کے بعد ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کے اہم ترین اعزازات میں سے ایک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف خطوں میں کشیدگی کم کرکے ہم نے لاکھوں جانیں بچائیں، جن میں کانگو سمیت جنوبی ایشیا کے معاملات بھی شامل ہیں جہاں بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ تنازع کو روکا گیا۔

تقریب کے دوران ٹرمپ نے فیفا کے صدر کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ٹورنامنٹ کے لیے ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت انفینٹینو کی بہترین قیادت کا ثبوت ہے۔

Leave a reply