فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، 19 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

0
120
فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، 19 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں ایک کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے نتیجے میں شدید دھماکہ ہوا، جس کے باعث 19 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی کئی گھروں کی چھتیں بھی متاثر ہو گئیں۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک گھر کی چھت گرنے سے ایک خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق افراد میں چھ بچے، دو خواتین، دو بزرگ اور فیکٹری کے ملازمین شامل ہیں۔

علاقہ مکینوں نے ابتدائی طور پر ملبے سے لاشیں نکالیں جبکہ ریسکیو ٹیمیں زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے اور مزید ممکنہ متاثرین کی تلاش میں مصروف ہیں۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مزید افراد ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں، جس کے پیشِ نظر سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply