فیصل آباد : دو دماغ والے بچے کا کامیاب آپریشن

0
197
فیصل آباد : دو دماغ والے بچے کا کامیاب آپریشن

ہاٹ لائن نیوز : فیصل آباد کے گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال میں 10 دن کی بچی کے دو سروں کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے سرجری کے بعد دوسرے دماغ کو الگ کر دیا۔

فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں رہائش پذیر والدین کی 10 دن کی بچی کو پیدائش کے وقت 2 دماغ تھے۔ اسے چلڈرن ہسپتال لایا گیا جہاں نیورو سرجن ڈاکٹرفیصل کی سربراہی میں ڈاکٹرزکی ٹیم نےکامیاب آپریشن کیا۔

ڈاکٹر فیصل فیروز کا کہنا ہے کہ اضافی سر اور دماغ دھڑ سے جڑے سر سے چار گنا بڑا تھا جسے کامیاب آپریشن کے بعد نکال دیا گیا اور بچی مکمل طور پر صحت مند ہے۔

Leave a reply